ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول ایوی ایشن کا 5 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات عملے کے تبادلے کا فیصلہ

  کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف شعبہ جات میں 5 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اسٹاف کو نئی جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے تقرر و تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی تیارکرلی جس کے تحت ایک ہی اسٹیشن پر 5 سال سے تعینات افسران و اسٹاف کو نئی جگہ تعینات کیا جائے گا۔

ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر شعبہ ایچ آر کو افسران و اسٹاف کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی، تمام شعبہ جات کے سربراہان کو 5 سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسران و اسٹاف کی فہرستیں تیار کرکےہیڈکوارٹر بھیجنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں