ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیٹف کی وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے اقدامات، منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات تیز

اسلام آباد:پاکستان نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں مستقل طور پر آنے کیلئے کمر کس لی، ایف آئی اے نے پاکستان کو ملنے والے نئے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے شروع دیئے۔

فیٹف نے پاکستان کے وائٹ لسٹ میں شامل ہونے کیلئے مزید نئے اہداف دیئے ہیں جن میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی کیسز کی تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کیسز پر پیش رفت اور تفتیش کا ریکارڈ مہیا کریں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پروگرام رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں