ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر وسیم کو برطرف کردیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا،

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں