ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس، سائبیریا کے ایک نرسنگ ہاوس میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک

روس کے علاقے سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں لگنے والی آگ سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روسی طاس نیوز ایجنسی کی  وزارت برائے ہنگامی حالات کے حکام کے حوالے سے خبر کے مطابق  کیمے روف  شہر کی دو منزلہ عمارت میں تاحال تعین نہ ہو سکنے والے سبب کے باعث  آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  اس دوران 20 افراد   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو  پانے کے بعد جائے وقوعہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے مکمل طور پر تباہ ہونے والا نرسنگ ہوم غیر قانونی  طور پر بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں