ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی وزیرنے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیرمہذب قرار دے دیا

پیرس: فرانسیسی وزیر کھیل  نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا۔  فرانس کی وزیر برائے کھیل امیلے اودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔ 

فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جیت کے بعد جو حرکتیں کیں  وہ اس میچ کے  وقار کے مطابق نہیں تھیں  جو ہم نے دیکھا تھا۔ وزیر کھیل نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کوبیونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کیاسٹکر والی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایمیلیانو مارٹینز کا یہ عمل شرمناک تھا۔ ارجنٹائن نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پنلٹی ککس میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں