ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوی بورڈ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقلی کیلئے رضا مند

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضا مندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، بورڈ اب جلد میچ کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں