ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردان میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

مردان :کاٹلنگ بابوزئی میں مسلح افراد نے گھر گھس ماں بیٹا اور بیٹی کو قتل کردیا۔ مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کردیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا ڈکیتی کو کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں