ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجری کا مہنگا آپریشن آفریدی نے کروایا، عمران نذیر 

Imran Nazir

 کراچی: سابق کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مالی طور پر ان کی مدد کی تھی،حال ہی میں میگا اسٹار لیگ میں عمران نذیر نے شاہد آفریدی کی جانب سے کی جانے والی مدد کا تذکرہ کیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے،عمران نذیر نے کہا کہ ‘شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا۔

،ویڈیو میں قومی کرکٹر نے شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر تقریب کی میزبانی کرتے اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘اس میں شاہد آفریدی کا کمال ضرور ہے لیکن اس سے بڑھ کر ان کے والدین کا کمال ہے جنہوں نے ان کو ایسی تربیت دی۔

عدنان صدیقی نے کہا ‘شاہد اکثر کہتے ہیں کہ زندگی کی ایک اننگز تو کھیل لی اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو کہ انسانیت کی خدمت ہے، چاہے وہ اسپتال بنانا ہو یا کسی کھلاڑی کی مدد ہو،عمران نذیر کی جانب سے مالی مدد کے انکشاف پر عدنان صدیقی نے شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں