ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے،صدر

approved

اسلام آ باد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ ور من گھڑت ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سے متعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا

۔ صدر مملکت عارف علوی نےالیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔ سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔ ایک خبر میں دعوی کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں