ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

ساہیوال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا۔

ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں