ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل میچل جمائیاں لیتے رہے اور بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کر بیٹھے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل میچل سلپ میں کھڑے ہو کر جماہی لے رہے تھے تو اگلی ہی گیند پر ان کی طرف بابراعظم کا ایک آسان کیچ آیا جس کو انہوں نے ڈراپ کر دیا۔

میچ میں یہ دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم 12 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ بابر اعظم نے اس کے بعد 161 اسکورکیا جس سے پاکستان کی پہلی اننگز میں پوزیشن کافی مستحکم ہوئی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کل پاکستان کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں