ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے

oil and gas

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ذخائر دریافت سے متعلق جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملنے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ پندرھویں دریافت ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر  انحصار میں کمی واقع ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں