ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان نے باڈی گارڈ کو سابق گرل فرینڈ کی گاڑی کا دروازہ کھولنے سے روک دیا

ممبئی:  سپر اسٹار سلمان خان کی 57ویں سالگرہ کے موقع اداکار نے اپنے باڑی گارڈ شیرا کو سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی گاڑی کا دروازہ کھولنے سے روک دیا۔

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 57 برس کے ہو چکے ہیں جس پر انہوں نے اپنے دوستوں کا ایک شاندار پارٹی دی۔ اس پارٹی میں جہاں شاہ رُخ خان جیسے بڑے ستارے شریک ہوئے وہیں اداکار کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ سنگیتا بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی اپنی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے  ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان سنگیتا بجلانی کو گلے لگاتے ہیں اور انہیں بوسہ دے کر انہیں ان کی گاڑی تک چھوڑنے جاتے ہیں، بھائی جان کا باڈی گارڈ  سنگیتا کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کیلئے آگے بڑھتا ہے تو سلمان خان اسے روک کر خود  دروازہ کھولتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ ’سلمان اپنے باڈی گارڈ کو کہہ رہے ہیں کہ ایکس بوائے فرینڈ تو ہے یا میں؟۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی جان کہہ رہے ہیں کہ ’بھابھی ہے تیری‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں