ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد: خیبر پختونخوا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق باسکا نارتھ بلاک (3169-4) کا جوائنٹ وینچر جس میں الحاج انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ بطور آپریٹر (10.85 فیصد) الحاج پاکستان کیرتھربھی شامل ہے، B.V (85 فیصد) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (4.15 فیصد) نے ایک نیا کنواں 92 کوٹ پالک 1 سے گیس اور کنڈینسیٹ دریافت کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15 ویں دریافت ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں