ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی، معاشی بدحالی کیخلاف پی ٹی آئی کا کل سے ملک گیر تحریک کا اعلان

protest

لاہور: ملک میں مہنگائی کی لہر اور معاشی بدحالی کے خلاف پی ٹی آئی نے کل سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ گھروں میں بجلی نہیں، گیس کی قلت ہے، تیل مہنگا ہورہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہیں۔

احتجاج کی تفصیل بتاتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی، جس کے پہلے مرحلے میں 3 ہفتوں تک حلقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سربراہی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سڑکوں پر ہوں گے اور جب تک حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  پورے پاکستان کے لوگ باہر نکلیں اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں اور  تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں