ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل فٹبال چیلنج کپ کا آغاز یکم جنوری سے ہو گا

اسلام آباد:پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا جس میں 32ٹیمیں حصہ لیں گی،

پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے،نیشنل ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو 8گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر ٹیم کو 3ہوم اور 3اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راﺅنڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ 

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ، رنرز اپ کو 5لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں