ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتی میں اداکارہ بیوی کے قتل پر فلم پروڈیوسر شوہر گرفتار

 کولکتہ: مغربی بنگال میں ایک مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی اداکارہ کے شوہر فلم پروڈیوسر پراکاش کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ ریا کماری کی فیملی نے اُس کے شوہر اور بھائیوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹی کے ساتھ رانچی سے کولکتہ سفر کررہے تھے اور ہائی وے انہیں تین افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور ان ڈاکوؤں نے ریا کماری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لے کر شوہر سے تفتیش شروع کی اور انہیں شک تھا کہ اس قتل میں اس کا ہاتھ ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پراکاش کمار کا کہنا تھا کہ ڈاکو اسے لوٹ کر اور اس کی بیوی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور اس نے کچھ دیر گاڑی چلانے کے بعد مقامی افراد سے مدد طلب کی۔

مقتولہ ریا کماری کا اسٹیج نام ایشا ایلیہ تھا اور وہ مقامی زبانوں کے میوزک البموں میں کام کرتی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں