ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوتین کا نیتن یاہو کے حکومت میں واپس آنے کا خیر مقدم

پوتین کا نیتن یاہو کے حکومت میں واپس آنے کا خیر مقدم

ماسکو :روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اسرائیل میں نیتن یاہو کے حکومت میں واپس آنے پر انہیں خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ کریملن ان کے ساتھ مل کر تعاون کا مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم بن گئے

نیتن یاہو نے ایک مختصر وقفے کے بعد چھٹی بار وزارت عظمی سنبھالی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تجزیہ کار ان کی نئی حکومت کو اسرائیلی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کے ساتھ تشکیل کردہ حکومت قرار دے رہے ہیں۔

تاہم روسی صدر نے ان کی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔پوتین نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے زیر قیادت اسرائیل کی نئی حکومت روس اور اسرائیل کے درمیان تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط کرے گی۔

تاکہ مشرق وسطی میں امن کا سلسلہ یقینی بن سکے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس موقع پر میں آپ کی طرف سے ذاتی طور دو طرفہ دوستانہ تعلقات کے لیے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں