ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سماعت سے محروم افراد کی میڈیا تک رسائی کا ایکٹ منظور

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماعت سے محروم افراد کی میڈیا تک رسائی کے ایکٹ 2022 ء  کی منظوری دے دی ہے۔

ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹاک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری و نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے جب کہ اس منظور کیے گئے ایکٹ کا نفاذ پورے پاکستان پر فی الفور ہوگا۔

دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2022 ء کی بھی توثیق کر دی، جس کے ذریعے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء کے سیکشن 195 میں ترمیم کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے اس بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں