ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈری فٹبالر پیلے کو دنیا بھر کی شوبز شخصیات کا خراج عقیدت



(فوٹو: فائل)

 ممبئی کراچی: برازیل کے سپر اسٹار فٹبالر پیلے کی موت پر دنیا بھر کی شوبز شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نے انسٹاگرام پر پیلے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں پیلے کی تاریخ ساز کامیابیوں کے متعلق لکھا کہ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے سب سے عظیم کھلاڑی تھے۔

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے پیلے کو ایک جادوگر قرار دیتے ہوئے ان کی موت پر پسماندگان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھاکہ پیلے وہ کھلاڑی تھے جس نے مجھے فٹبال کا ایک سچا مداح بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق برازیلین اسٹار فٹ بالر پیلے انتقال کرگئے

 

بالی وڈ اداکار اجے دیو گن نے بھی پیلے کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں فٹبال لیجنڈ پیلے کی موت کے رنج میں پوری دنیا کے ساتھ شریک ہوں۔

ریحام خان نے بھی ٹویٹر پر پیلے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بھائی کاشف بھی موجود ہیں اور پیلے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات میں شہروز سبزواری، احمد علی بٹ، مہوش حیات اور علی انصاری نے انسٹااسٹوریز میں پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ddddd

 

Untitled-1

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں