ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے،احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے سال میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔

 اہلِ وطن کے لیے جاری کیے گئے نئے سال کی مبارک باد کے پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2022 میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023 میں زیادہ محنت کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں