ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو چیلنجز سامنا، ترجیحات کادرست تعین کرنا ضروری ہے، صدر مملکت

challenges

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج مختلف معاشی مشکلات، سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کی دوبارہ سراٹھاتی عفریت، موسمیاتی تبدیلیوں، غربت اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئے سال میں ہمیں قوم کو درپیش ان مسائل پر قابو پانے کیلئے بحیثیت قوم اپنی ترجیحات کا درست طور پر تعین کرناہے۔

صدرمملکت کا کہناتھا کہ ہمیں ملک کو ایک خوشحال ، ترقی یافتہ ، جمہوری اور مستحکم ملک بنانے کیلئے قومی یکجہتی ، اتحاد، نظم و ضبط ، مسلسل محنت ، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں  نے عیسوی سال 2023  کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سال 2023  کے آغاز پر پوری پاکستان قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ اس سال کو پاکستان ، پاکستانی قوم ، عالم ِ اسلام اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت بنائے اور دنیا کو امن و آشتی  اور ترقی و خوشحالی نصیب فرمائے۔ آمین !گزشتہ سال پاکستانی قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ مگر ہم اپنی محنت، بہادری، ایثار، عزم اور مستقل مزاجی کی بدولت مشکل حالات سے نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء پر کامیابی سے قابو پانے کے بعد پاکستان کو ملک کے طول و عرض میں تاریخی سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ مجھے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے  اور وہاں پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔ میں مشکل میں گھری پاکستانی عوام سے ملا اور ان کے مسائل سنے۔ سیلاب کے دوران جہاں مجھے مختلف مسائل ، نقصانات  اور سیلاب کی تباہی دیکھنے کو ملی ، وہیں میں نے اپنی قوم کی ثابت قدمی ، ایثار، حب الوطنی ، یکجہتی ، عزم اور استقلال کو بھی دیکھا۔ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں اپنی ان ہی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں