ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر ناصر شاہ کا فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

 کراچی:وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

ہفتے کی شب فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما بے بنیاد اور جھوٹے الزامات سے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، میں فواد چوہدری کو جلد قانونی نوٹس بھیجوں گا۔

انہوں نے فواد چوہدری کو ایف آئی آر درج کروانے کا چلینج دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں تھانہ بتا دیں تاکہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد میں اور شرجیل میمن خود ہی پیش ہو جائیں، مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ وہ دن گزر گئے جب اقتدار کے نشے میں پی ٹی آئی مخالفین کو گرفتار کروادیتی تھی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد جیسے سیاسی پیادے بوکھلاہٹ میں سارا دن جھوٹ، بدزبانی اور بیہودہ گفتگو کرتے ہیں، عمران خان کے پنجاب اسمبلی تحلیل کے اعلان پر پی ٹی آئی ایم پی ایز کی بغاوت سے ہمارا کیا تعلق ہے، اگر فواد چوہدری کو پی ٹی آئی ڈوبنے کا الزام لگانا ہی ہے تو وہ عمران خان پر لگائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں