ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسر حسین نے نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ کیوں دیا؟

کراچی: نوجوان اداکار یاسر حسین نے سینئر فنکار نعمان اعجاز کو اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دینے پر وضاحت پیش کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاسر حسین بتایا کہ مجھ سے اکثر ٹی وی پروگراموں میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس فنکار کو اداکاری ترک کرنے کا مشورہ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سوال میزبان کی طرف سے نہیں پوچھا جانا چاہئے اور اس کا جواب دینا ہمارے لئے مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ جس کا نام لیا جائے گا اس کے ناراض ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

یاسر حسین نے وضاحت دی کہ میں نے اس بات کا تذکرہ نعمان اعجاز سے کیا تو انہوں نے مجھے اجازت دی کہ تم میرا نام لے لیا کرو اور مجھے برا بھی نہیں لگے گا، اسی لئے میں اب ان کا نام لے لیتا ہوں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ نعمان اعجاز کو انڈسٹری کا ایک بہترین اداکار سمجھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں