ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر عام آدمی کو سستی چیزوں کی فراہمی ختم

relief package

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی ہر شہری کو یکساں فراہمی ختم کردی گئی اور اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹے کے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت عام افراد کے لیے گھی ، آٹا ، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئی۔

 اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا اور عام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا۔ عام شہریوں کو چینی 89 روپے فی کلو ، گھی 375 ،آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔

 دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے چینی 70 روپے فی کلو ہو گئی ، انہیں 10 کلو آٹا 400 روپے اور گھی 300 روپے میں ملے گا۔ٹارگٹڈ سبسڈی والے صارفین کو ماہانہ 40 کلو آٹا، 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی خریداری کی اجازت ہوگی جبکہ عام شہریوں کے لیے یہ حد کم کرکے ماہانہ 20 کلو آٹا، 3 کلو چینی اور 3 کلو گھی خریدنے کی اجازت ہوگی۔

بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف 8 لاکھ سے زائد افراد کو سہولت حاصل ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیصلے کے باوجود عام شہریوں کو اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی میں سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں