ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سالِ نو پر رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کی آنے والی نئی فلم اینیمل کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

براہمسٹرا  کی شاندار کامیابی کے بعد رنبیر کپور کا نئی فلم’اینیمل‘ میں ادا کئے جانے والے اُن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

رنبیر کپور کی فلم کا پہلاپوسٹر سالِ نو کے موقع پر جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا مختلف لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر خون میں رنگی ہوئی سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ بغل میں کلہاڑی دبائی ہوئی ہے ان کے چہرے اور بازو پر زخم ہیں اور وہ سگریٹ جلا رہے ہیں۔

رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رشمیکا مندانہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کردار ادا کرتے نظر  آئیں گے۔

سوشل میڈیا  پر رنبیر کپور کے مداحوں کی جانب سے ان کے دبنگ انداز کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 11اگست کو ریلیز ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں