ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں نواز شریف کی اپنی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے لاہور میں موجود پارٹی کی سیاسی ٹیم کو موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کو عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کو پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔ (ن) لیگی رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

اس سلسلے میں گورنر ہاؤس اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو پارٹی رہنماؤں کے لئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ان مقامات پر کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام کے بنیادی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں