ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی ڈی ایم کا عمران خان پرہر ناکام حملہ انکے اپنے گلے پڑرہاہے،شیخ رشید

The government

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی کاسپہ سالاربھی کہہ رہاہے کہ پاکستان نازک ترین موڑپرپہنچ گیاہے ،کپڑے بیچنے والاشہبازبھی اعتراف کررہاہے کہ شدیدمعاشی بحران ہے ،اسحاق ڈارکویہ بات سمجھ نہیں آرہی ،پی ڈی ایم کا عمران خان پرہر ناکام حملہ انکے اپنے گلے پڑرہاہے۔15جنوری کوایم کیو ایم کابھی پتہ چل جائے گا،حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پرہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے،امیدہے اس پرآج کچھ فیصلہ ہو گا۔87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو 2ارب، بلاول کے دوروں پر اور 2ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا۔77وزراء کے بحری  بیڑے اورآئی ایم ایف کی شرائط غریب کے لئے ہیں حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں