ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 6بچے جاں بحق ،6افرادزخمی

باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق رات گئے اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس، ڈیزاسٹر وہیکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکالا۔

میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ خار بازار میں ہتھ گاڑی چلاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں