برازیلیا:برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ پیلے کی سو سالہ والدہ اب تک بیٹے کی موت سے بے خبر ہیں،
گزشتہ جمعرات کو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈ فٹبالر آنتوں کیکینسر میں مبتلا تھے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی 100سالہ والدہ کو اب تک علم نہیں ہے کہ ان کے بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے،اس بات کا انکشاف پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کیا، جن کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر ہونے کے باعث والدہ اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/ClMCjwMu_7j/?utm_source=ig_web_copy_link
انہوں نے کہا کہ جب میں بھائی کا نام لیتی ہوں تو وہ آنکھیں کھولتی ہیں، پر جب میں بولتی ہوں کہ اس کے لیے دعا کریں تو والدہ کو کچھ سمجھ نہیں آتا،رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ آنجہانی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی تھی، انہوں نے والدہ اور اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی تھیں۔
