ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانونی مسائل حل کرکے دھوم دھڑکے سے اسمبلی توڑیں گے، اسپیکر سبطین خان

Punjab Assembly

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلی توڑیں گے،اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،قانونی مسائل کے حل کے بعد یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے، عمران خان جب کہیں گے دھوم دھڑکے سے اسمبلی توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ضرور توڑیں گے تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں