ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجم سیٹھی کا کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں، ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم 

remaining dues

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجم سیٹھی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا  تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4 ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں