ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے پلان جاری کر دیا؛ مارکیٹس رات 8:30 بجے اورشادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے مارکیٹس کو رات 8:30 بجے اور شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی، اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں ،پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے، ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات واطوار باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب تیار نہیں ہوں گے جو بجلی زیادہ لیتے ہیں، اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی، جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کےلیے ایفیشیئنٹ آلات لگائیں گے، غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں