ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘دہشتگردی کےخلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے’

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور دفاع کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ افغانستان دہشت گردی کا آلۂ کار نہ بنے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کو دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہیں بننا چاہئے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردی سے شدید نقصان اٹھایا۔ پاکستان کا حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ افغانستان کی طالبان حکومت یقینی بنائے کہ دہشت گرد افغان سرزمین استعمال نہ کرسکیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔افغانستان میں صورتحال کوقریب سے مانیٹرکر رہے ہیں۔افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے۔ امریکہ اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں گے۔جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں