ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین بڑے ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلیے کمیٹی کا قیام

اسلام آباد: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں سول ایوی ایشن نے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ٖڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کی سربراہی میں قائم کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔

ڈی جی سی اے اے  نے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں تینوں بڑے ائرپورٹس کو ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر کنسلٹنٹ فرم کو سہولیات فراہم کرنا بھی کمیٹی کی ذمے داری ہو گی۔

مراسلے کے مطابق کمیٹی آؤٹ سورسنگ سے متعلق وزرات ہوابازی کو بھی معلومات فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈائریکٹریٹ برانچز سے بروقت معلومات جمع کرے اور ائرپورٹس منیجرز بروقت درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں