ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کا سب سے بڑا ڈیم خشک ہونے لگا، توانائی بحران کا خدشہ

energy crisis

 کریبا: پانی کی کم سطح نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم میں توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

زیمبیا اور زمبابوے میں لاکھوں لوگوں کو کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کریبا ڈیم میں پانی میں کمی کی وجہ بارشوں میں کمی بتائی جارہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے ان ممالک میں دن کے بڑے حصے میں بجلی نہیں ہے۔

ڈیم عام طور پر زیمبیا کے لیے ایک ہزار اسی سے زائد میگاواٹ اور زمبابوے کے لیے ایک ہزار پچاس سے زائد میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے،تاہم اب دونوں ممالک کو چار سو میگاواٹ سے کم تک بجلی فراہم کی جارہی ہے، زیمبیا میں بجلی کی بندش چھ گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے جبکہ زمبابوے میں 19گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں