ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکی مروت میں شرپسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے سپاہی شہید

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مسلح افراد کے پولیس موبائل پر حملے میں ایک سپاہی شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں  تھانہ ور گاڑی میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نیجے میں سپاہی سمیع اللہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ اطراف میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق پولیس پر حملے کے بعد مدد کیلیے جانے والی گاڑی پر بھی شرپسندوں نے حملہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں