ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کی روک تھام کے لیے ہوائی اڈوں کو نئے احکامات

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام  کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائرپورٹس کے لیے نئے احکامات جاری کردیے، جس کے تحت چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے حکام نے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کوفیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کردی جب کہ پاکستان سے چین کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق چین جانے والوں کے لیے پرواز سے 48 گھنٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی دکھانا ہوگی، 8 جنوری سے کورونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا، انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں تمام عملہ فیس ماسک ضرور پہنے جب کہ انٹری پوائنٹس پر ڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کورونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں