ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر قومی ٹیم کو پرتکلف عشائیہ

کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ دیا گیا۔

شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر دعوت طعام میں قومی کرکٹرز  نے شرکت کی۔عشائیہ کے شرکاء کی مختلف انواع کے کھانوں سے تواضع  کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےتقریب کو شاندار قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک بعض کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے وہ سخت  اکتاہٹ کا شکار تھے اور اب کھلی فضا میں بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں جبکہ کھلی فضا میں نکل کر  تقریب میں  شرکت کرکے بہت انجوائے کیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید بھی عشائیہ میں شریک تھے جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان تقریب میں نمایاں رہے ،کرکٹرز جہانگیر خان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں