ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ وفد کی ملاقات

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد کے دیگر اراکین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالوسیم، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال،کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات، اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کراچی کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں، اور میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سب کو ساتھ بٹھا کر ملک کے معاشی حب کی بحالی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کرنے کا خواہش مند ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں