ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی: بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے متحرک ہونے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی کی طرف اڑان جاری ہے۔ پلوچستاں عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت کے بعد بلوچستاں سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، صوبائی وزیر طاہر محمود نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل اختیار کرلی ہے۔

بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماؤں نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی گزشتہ دنوں بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں