ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یار خان میں بخار سے ایک ہی خاندان میں 12 اموات

fever

رحیم یار خان: رحیم یارخان میں بخار سے ایک ہی خاندان کے12 افراد کی موت کے بعد متاثرہ علاقے کے مزید 9 افراد کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں بخار سےایک ہی خاندان کے 12 افراد کی اموات کا معاملہ سامنے آیا ۔ متاثرہ علاقے کے مزید9 افرادکو شیخ زایداسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کےمطابق مشتبہ مریضوں میں 6 خواتین شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورشیخ زایداسپتال کی رپورٹ کےمطابق گردن توڑ بخار 12 افراد کی موت کی وجہ بنا تھا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقے میں مزید افراد کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں