ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی علاقہ جات میں برف باری سے موسم انتہائی سرد

 سوات:کالام اور ملحقہ علاقوں میں ہفتے کے روز ے جاری شدید برفباری کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری ہے، جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا۔ 

کالام، مہوڈنڈ کے علاوہ کالام سٹی میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری سے موسم انتہائی سرد موسم سے جہاں ایک طرف سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری طرف راستے بند ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو برفباری کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں گریس، اڑنگ کیل شونٹھر اور سرگن میں برفباری سے مزید موسم سرد ہوگیا۔ برفباری کا سلسلہ مزید ایک روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سوات کی وادی کالام میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سیاحوں کی بھی موجں ہو گئی۔ وادی کالام میں آسمان سے روئی کی مانند سفید گالے گرے تو منظر اور بھی نکھر گیا۔ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی تو جیسے من کی مرادیں بھر آئیں۔ برف باری کے منتظر سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے اور وہ برف باری س خوب لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے برف باری جاری رہنے کی نوید سنا دی ہے۔ 

دوسری جانب بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔ پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں دوپہر تک بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہوتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں