ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کو PMLN کا چیف آرگنائزر بنانے پر پارٹی کے سینیئر رہنما نالاں

مریم نواز کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر اور پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ایک بے چینی کی صورتحال ہے، اور وہ اس فیصلے سے نالاں ہیں۔

سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور عہدیدار نے اپنی شناخت کو ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی کے تمام عہدے شریف خاندان کے پاس ہیں۔

سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، شہباز شریف پارٹی کے صدر اور وزیر اعظم ہیں اور حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اب مریم نواز کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر بنا دیا گیا ہے، یہ اقدام پارٹی کے سینیئر افراد کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

سینیئرعہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ غیر جمہوری ہے اور اس سے پارٹی میں شریف خاندان کی گرفت مزید مظبوط ہو جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کو یہ عہدہ دینے کے حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں سے کسی بھی قسم کا کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

سینیئر رہنما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا صرف شریف خاندان کے قریبی اور رشتہ دارافراد کا حق ہے کہ حکومت اور پارٹی کے بڑے عہدے اپنے پاس رکھیں؟

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چند روز قبل مریم نواز کو پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا، اس فیصلے پر پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی طرف سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں