کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ و گردونواح میں بھی بارش ہوئی، سردی کے باعث گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، نوکنڈی، دالبندین، چاغی اور قلات میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔