ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا: طیارے کے پہیوں سے 2 لاشیں برآمد

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے الدورادو ہوائی اڈّے پر ایک طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق الدورادو ہوئی اڈّے  آویانکا فضائی کمپنی کے طیارے کی دیکھ بھال کے دوران طیارے کے پچھلے پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

آویانکا ایئر لائنز کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کل  بوگوٹا کے الدورادو ایئر پورٹ پہنچنے پر فضائی کمپنی کے عملے کو طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں ملی ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔

اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے سے ملنے والی لاشیں، 15 سے 20 سال کے،  دو افریقہ النسل افراد کی ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے آپریشن جاری ہے۔ طیارے کی آخری  دیکھ بھال27 دسمبر کو کی گئی تھی۔

مزید کہا گیا ہے کہ لاشیں  سرد خانے میں رکھی گئی ہیں اور ایک لاش پر جلنے کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں