ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھر پر دعوت کے دوران بھی شاہد آفریدی سرفراز کی سنچری نہ بھولے

گھر پر دعوت کے دوران بھی شاہد آفریدی سرفراز کی سنچری نہ بھولے

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی اپنے گھر پر کھلاڑیوں کے لیے کی گئی دعوت پر بھی سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری کا ذکر کیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے دعوت کے دوران ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ سرفراز احمد نے جو بیٹنگ کی ہے میرے خیال میں وہ بہت زبردست ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کی ٹیم میں واپسی ہمیشہ کے لیے یادگار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے کافی سنچریاں کی ہوں گی لیکن جو سنچری انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسکور کی وہ ساری زندگی کے لیے یادگار ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سرفراز احمد کو موقع ملا جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کی اپنے گھر پر دعوت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں