لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ اور عوام بدحالی کا شکار ہیں، پوری قوم حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساتھ دیں۔
ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ پاکستان کا غریب، سفید پوش اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، حکمران اشرافیہ اپنے بنک بیلنس کو بڑھا کر اور اپنے ہی خاندان کو ترقی دے کر پاکستان کی عوام کیساتھ ناانصافی اور ظلم کررہا ہے جبکہ ملک کا عام آدمی آٹے کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، اشیاء ضروریہ کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور پاکستان کا غریب اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک ماہ میں کئی کئی بار اضافہ کیا جاتا ہے۔ حکمران اگر قوم کو ریلیف نہیں دے سکتے اور مہنگائی کے طوفان کے آگے بند نہیں باھند سکتے تو کس تو یہ کس کام کیلئے حکمرانی کررہے ہیں۔ قوم طالے آزما حکمرانوں سے اور پارٹیوں سے جان چھڑائے اور دیانتدار اور حقیقی خدمت کرنے والے لوگوں کا ساتھ دے۔
