ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی ڈگری کیس؛ پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد

 اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں قومی فضائی کمپنی پی آئی اے  کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی اور ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں پی آئی اے کے 117 ملازمین کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے اکاونٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے  کی ریکوری بھی کی ہے۔

ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں والے ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ پی آئی اے ملازمین کے خلاف بنائی گئی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ اور سپروائزر عہدے کے ملازمین شامل ہیں۔ جعلی ڈگریوں پر ملازمت دینے کے  معاملے میں ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلیٰ پی آئی اے افسران شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں