ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامران ٹیسوری کو بتادیا ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، آفاق احمد

کامران ٹیسوری کو بتادیا ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، آفاق احمد

کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کسی اتحاد یا انضمام کا حصہ نہیں بنیں گے،لیکن عوامی مسائل پر ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایم کیو ایم کے انضمام کے حوالے سے عامر خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ گورنرسندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کی، میں نے کامران ٹیسوری کو بتایاکہ میرا کبھی متحدہ سے تعلق نہیں رہا، گورنر پر واضح کردیا کہ میں کسی انضمام یا اتحاد کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میرے اور متحدہ کے نظریات مختلف ہیں، وہ قومی سیاست کرتے ہیں اور میں لسانی بنیاد پر اپنی سیاست کرتا ہوں اس لیے میرا متحدہ سے کوئی تعلق بنتا نہیں ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اگر سمجھتی ہے کہ ان کے معاملات حل نہیں ہورہے تو انہیں کھل کر بات کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر بات نہیں سن رہی تو متحدہ کو وفاقی حکومت سے بات کرنی چاہئے اور وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا تو ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں بالخصوص کراچی میں بھرتیوں میں متعصبانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے، کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ دونوں غیرمقامی ہوں تو کیسے امن قائم ہوسکتا ہے؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں